ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان کی پالیسیوں کی تنقیدکی

ہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان کی پالیسیوں کی تنقیدکی

Mon, 03 Dec 2018 02:27:29    S.O. News Service

نئی دہلی: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیراور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے لیڈر ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کو پاکستان متنبہ کیاہے کہ اگروہ اپنی پرانی پالیسیوں پر کاربندرہا تو کرتارپور کوریڈور کے بعد قائم ہوئی ہم آہنگی ختم ہوجائے گی۔مسٹر پوری نے ٹوئیٹ کر کے کہا،’’میں وزیراعظم نریندرمودی کی کرتار پور کوریڈور کے تعلق سے برلن کی دیوار گرنے جیسی امید افزابات سے متفق ہوں۔اس سے ہم آہنگی قائم ہوسکتی ہے ،لیکن اگرہمارے دوست اپنی پرانی پالیسیوں پر ہی قائم رہتے ہیں ، جس سے انکی سوچ کا پتہ چلتا ہے،توہمارے لیے اس ہم آہنگی کو قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ہمارے وزیراعظم امن قائم کرنا چاہتے ہیں ،لیکن اسکی پہل دونوں طرف سے ہونی چاہئے۔‘‘واضح رہے کہ مسٹر پوری کا یہ بیان وزیرخارجہ سشما سوراج کے کرتارپور کوریڈور کے تعلق سے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے گگلی والے تبصرے کا جواب دیے جانے کے ایک دن بعد آیاہے۔محترمہ سوراج نے مسٹر قریشی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ہفتہ کے روز ٹوئیٹ کیاتھا،’’پاکستان کے وزیرخارجہ جی آپکی گگلی والی بات نے آپ کا منشا ظاہر کردیاہے۔‘‘


Share: